آزادی سے جینے کی خواہش رکھنے والی فوزیہ عظیم ، قندیل بلوچ کیسے بنی؟
شاہ صدرودین کے رہائشی محمد عظیم کی بیٹی یہ کہانی ہے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہونے والی فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کی۔جسے زمانے نے شہرت کیساتھ غیرت کی موت بھی دی۔وہ ایک غریب گھرانے سے وابستہ تھیں جہاں ان کے چھ بھائی اورسات بہنیں ہیں ۔ (قندیل کی چھوٹی بہن) بتاتی ہیں کہ ان کی بہن فوزیہ عظیم ان کیساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی تھی جہاں لڑکیوں کو تعلیم دینا اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا ،لیکن فوزیہ کوپڑھنے کا شوق اس وقت ہوا جس روز ان کے بھائی آرمی میں گئے اور فوزیہ کو بھی آرمی میں جانے کا شوق پید اہوا۔لیکن ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ سکول جائیں، مگر اماں کے خیالات ان کے برعکس تھے۔ فوزیہ کو شوبز میں دلچپسی اس وقت ہوئی جب ان کے گھر پہلی بار ہمارا بھائی ٹی وی لیکرآیا اورڈراموں کو دیکھ کرفوزیہ میں شوبز کا شوق پیدا ہوا، لیکن اماں ابا نے سترہ سال کی عمر میں اس کی شادی کردی۔،فوزیہ کی یہ شادی ایک سال ہی چل سکی، اس دوران اس کا ایک بیٹا بھی ہوا۔۔مگر وہ اس شادی سے خوش نہیں تھی اور شکایات کرتی تھی کہ اس کا شوہر اس پر تشدد ...